لوئر دیر میں مالٹوں کے مشہور باغات کی معدومی کی ایک وجہ آبنوشی سکیم کی تباہی ہے
لویر دیر دس سال گزر گئے مگر دریا برد علاقہ رباط کوٹکے کے ابنوشی سیکم واپس بحال نہ ہو سکا۔ابنوشی سکیم نہ ہونے سے قدیم مالٹوں، املوک و دیگر باغات ختم ہونے لگے۔
رباط کوٹکے ابنوشی سکیم 2010 کے سیلاب میں دریا برد ہوا تھا جو کہ دس سال کے طویل وقفہ کے باوجود واپس بحال نہ ہوسکا۔
دریا پنجکوڑا کے کنارئے سینکڑوں باغات مذکورہ ابنوشی سکیم سے سیراب ہوتے تھے مگر مذکورہ ابنوشی سکیم کے تباہی کے بعد باغات اور فصلوں کو پانی نہ ملنے کے سبب صدیوں سے اباد مشہور مالٹوں، املوک ودیگر فصلوں کے باغات ختم ہونے لگے ہیں جن میں مشہور مالٹوں کے باغات قابل ذکر ہیں۔
مقامی زمیندار باغات اور فصلوں کو جرنیٹر کے ذریعے سیراب کرتے ہے جس پر بڑی لاگت اتی ہے۔علاقہ رباط کوٹکے کے زمینداروں اور شہریوں نے محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ دریا برد ابنوشی سکیم ترجیحی بنیادوں پر واپس بحال کریں اور آباد باغات کو ختم ہونے سے بچائیں۔