قبائلی اضلاع
باڑہ پریس کلب کے ممبر افغان مہاجرین کے ہاتھوں قتل
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کو افغان مہاجرین نے قتل کر دیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق باڑہ پریس کلب کے ممبر ہدایت شاہ آفریدی کو اسد ٹاؤن میں اپنے گھر کے باہر افغان مہاجروں نے جھگڑے کے دوران سر پر اینٹوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
موقع پر موجود پروسیوں نے ہدایت شاہ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، لاش کو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا۔
مقتول کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ افغان باشندے بھی اسد ٹاون میں رہائش پذیر ہیں جنہیں فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔