ڈی ایچ کیو تیمرگرہ: کورونا آئسولیشن وارڈ میں مزید 30 بستروں کا انتظام
طبیبان بے سرحد(ایم ایس ایف)نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال تیمرگرہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم کردہ وارڈ کی 30بستروں تک توسیع کردی.
تیمرگرہ ہسپتال میں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق کورونا کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے طببیان بے سرحد کے مسٹر ایوزسپیلمن، اعجاز زرین، سید رازق اور لیڈی ڈاکٹر گل خالد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طبیبان بے سرحد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپریل میں کورونا کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈ 14بستروں سے شروع کیا تھا جسے بعد میں 24بستروں تک بڑھا دیا گیا جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ائسولیشن وارڈ میں 30بستروں تک توسیع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزکورہ وارڈ میں اب تک 130 مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ 87مریضوں کو صوبہ کے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے تیمرگرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ سے اب تک 75مریض کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے جبکہ 11مریض ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔