ریڑھی بانوں کو دوکانوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، ٹی ایم او بنوں معطل، نیب ریفرنس دائر
خیبرپختونخوا کے محکمہ بلدیات نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی پراپرٹی کو غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے کے الزام میں بنوں کے تحصیل میونسپل افسر کو معطل کردیا ہے جبکہ وفاقی محتسب ادارے نیب نے متعلقہ کرپشن کیس کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔
ٹی ایم او بنوں کی معطلی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون بلدیات کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ انہیں فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ چارج شیٹ مقررہ ٹایم فریم کے مطابق جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ معطل ٹی ایم او روف اللہ گریڈ 19 کا انتظامی کیڈر افسر ہے اور اسکی معطلی کی بنیادی وجہ نااہلی اور اختیارات کا ناجائز استمال ہے۔
دوسری جانب نیب نے بھی ٹی ایم اے بنوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ محکمے کے افسران 20 ملین روپے غائب کرنے کے کرپشن میں ملوث ہیں۔
نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ ٹی ایم اے ملازمین نے 76 ریڑھی بانوں سے منڈی میں دوکانیں الاٹ کرنے کے نام پر اس سے رقم ہڑپ کی گئی ہے۔
بنوں میں تحصیل میونسپل انتظامیہ کی ذمہ داری بارے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ریجنل میونسپل آفیسر بنوں کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔ کیونکہ عوامی اثاثہ جات کی تحظ پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کچھ دنوں پہلے مردان میں بھی محکمہ بلدیات کے آفیسرز کے خلاف کاروائی کی گئی تھی۔
معاون خصوصی نے محکمہ بلدیات کے ملازمین کو تنبیہہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ محکمہ بلدیات کو کرپشن فری بنا کر ہی دم لوں گا۔ ہر ایک تحصیل میونسپل آفیسر کی کارکردگی جانچ رہا ہوں۔ یا تو سدھر جائیں یا گھر جائیں