بین الاقوامی

امریکا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 91 ہزار سے تجاوزکر گئیں جب کہ صرف امریکا میں ہلاکتیں 50 ہزار سے زیادہ ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں اب تک 8 لاکھ 86 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 50 ہزار 234 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکا میں ہر 6 میں سے ایک شہری کوروناوائرس کے باعث بے روزگار ہو چکا ہے اور ڈپریشن لیول 1930 میں آنے والے گریٹ ڈپریشن سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ اٹلی، سپین اور افرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں نئے مریضوں کی تعداد اور شرح اموات میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

اٹلی میں اموات کی تعداد 25 ہزار 549 جب کہ سپین میں 22 ہزار 157 اور فرانس میں 21 ہزار 856 ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں 18 ہزار 738 جب کہ جرمنی میں 5 ہزار 575 اور بیلجیم میں 6 ہزار 490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چین جہاں دنیا میں سب سے پہلے وائرس سامنے آیا تھا وہاں اب نئے کیسز اور اموات تقریباً تھم گئی ہیں۔ چین میں اب تک 4 ہزار 632 ہلاکتیں اور 82 ہزار 804 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ایران میں 5 ہزار 481 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ برازیل میں 3 ہزار 331 اور کینیڈا میں 2 ہزار 147 زندگیاں ضائع ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس نیدر لینڈ میں بھی 4 ہزار 177 جانیں لے چکا ہے جب کہ ترکی میں 2 ہزار 491 اور سوئٹزرلینڈ میں 1549 افراد مر چکے ہیں۔

دنیا بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس میں سے 7 لاکھ 49 ہزار افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 91 ہزار 49 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button