متفرق

وزیراعظم عمران خان کو نشانہ بازی سکھانے والا بزرگ ان سے ملاقات کا خواہش مند ہے

ضلع خیبر تحصيل جمرود کا رہائشی بزرگ حاجی حبیب نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا ظاہر کیا ہے۔

جمرود پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےحاجی حبیب نے کہا کہ عمران خان 1993ء میں قبائلی علاقاجات کے دورے پر تھے اس دوران انکے آنے پرخیبر ایجنسی جمرود پرتنگی مادر خیل میں عمران خان کا والہانہ استقبال کیا اور قبائلی روایات کے مطابق ان کے آگے فائرنگ کرکے سلامی پیش کی۔

عمران خان کو بندوق پر فائرنگ کا طریقہ اور نشانہ بازی بھی انہیں نے سیکھایا،اور مختلف بندوقوں ،کلاشنکوف،تری نا تری،پستول کے ذریعے نشانہ بازی کی۔

 

انہوں نے کہا کہ وقت گزر گیا ہے،عمران خان اب وزیر اعظم ہے اللہ انہیں ملکی نیک مفادات میں کامیابی عطا فرمائے انہوں نے موت سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی دلی خواہش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اس بارے وفاقی وزیر مذھبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button