چارسدہ: سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلہ، دونوں جانب ہلاکتیں
چارسدہ کے تھانہ خانمائی کی حدود سرکی نجیم کورونہ میں سیکیورٹی فورسز اورمبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ سی ڈی ڈی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند بھی مارا گیا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گل نازک ولد رسول شاہ کے گھر میں موجود مبینہ ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔
علاقہ سرکی میں آپریشن کے دوران واجد نامی آرمی اہلکار جاں بحق ہواہے۔ آپریشن میں یاسر نامی ایک سویلین بھی جاں بحق ہوگیاہے۔ سرکی آپریشن میں دو فوجی اہلکار اور دو سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
تھانہ خانمائی کی حدودسرکی میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین صبح 4بجے سے فائرنگ جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک آرمی کاجوان جاں بحق ہوگیا ہے