طالبان کا قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
افغان طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق ہماری تکنیکی ٹیم اب اس بے نتیجہ مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی جو متعلقہ فریقین کے درمیان آکل سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکہ کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کیلئے ہم نے اپنی تکنیکی ٹیم کو کابل بھیجا تاکہ وہ اپنے قیدیوں کی شناخت کر سکے۔
خیال رہے کہ 28 فروری کو ہونے والے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان کے قیدیوں کی رہائی 10 مارچ تک شروع ہو جائے گی۔
امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنا ہے جس کے بدلے میں طالبان بھی اپنی قید میں موجود ایک ہزار افغان قیدی رہا کریں گے۔
افغانستان میں جاری سیاسی چپقلش کے باعث قیدیوں کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ ہفتے سے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات جاری ہیں لیکن ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔
اس بارے میں مزید پڑھیں:
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا آغاز
5 ہزار قیدیوں کی رہائی کی فہرست امریکا کے حوالے
کابل، سکھوں کے گوردوارے پر حملے میں 11 افراد جاں بحق
کابل میں دو صدور، اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ نے بیک وقت حلف اٹھا لیا