فاٹا انضمام

شمالی وزیرستان بھی کورونا وائرس کی زد میں، دو تبلیغی حضرات متاثر

شمالی وزیرستان کے دو نوجوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 30 سالہ نور خان اور 33 سالہ محمد نور کے نمونے چند دن پہلے مقامی تبلیغی مرکز سے پشاور بھجوائے گئے تھے جن نے نتائج مثبت میں آئے ہیں۔

دونوں مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میرانشاہ کے ائسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان سے کورونا کے یہ پہلے کیسز سامنے آئے ہیں

دوسری جانب شانگلہ سے بھی ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے ساتھ ضلع میں متاثرین کی تعداد 3 ہوگئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے متاثرہ حسن شریف کروڑا کا رہائشی ہے اور چند دن پہلے پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے واپس آیا ہے۔

وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ فرد کے گاؤں کو بھی لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

نئے کیسز کے ساتھ خیبرپختونخوا میں کورونا متاثرین 375 تک پہنچ گئے ہیں جن میں 15 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ 30 صحت یاب ہوکر گھروں کو رخصت کیے جا چکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button