کھیل

کورونا وائرس کا خوف: پاکستان سپرلیگ ملتوی کردی گئی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

آج دو بجے پہلا اور شام 7 بجے دوسرا سیمی فائنل کھیلا جانا تھا جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔ ناک آؤٹ مرحلے کے تین میچز کھیلے جانے تھے جن میں 2 سیمی فائنلز اور ایک فائنل شامل تھا لیکن اب ان میچز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے کھیلنا نہیں چاہتی۔

قبل ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے پی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑی اور ایک کوچ اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو میں میچز میں تماشائیوں کی تعداد بھی بہت مایوس کن رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button