فاٹا انضمام

کراچي میں کورونا کے ايک اور کيس کي تصديق، مجموعي تعداد 16 ہوگئی

اس وقت شہر کے مختلف اسپتالوں میں 13 افراد زیر علاج ہیں جن کی حالت بہتر ہورہی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق دو افراد کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت سندھ اب تک مجموعی طور پر 251 افراد کے ٹیسٹ کرچکا ہے جن میں سے 236 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج منفی جبکہ 15 کے مثبت آئے ہیں۔

اس وقت شہر کے مختلف اسپتالوں میں 13 افراد زیر علاج ہیں جن کی حالت بہتر ہورہی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق دو افراد کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button