پی ایس ایل : گنگز نے قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور قلندرز نے اپنی اننگز کا آغاز محتاظ انداز میں کیا اور اس کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب فخر زمان 17 رنز بناکر عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پی ایس ایل فائیو کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان سپرلیگ کے ہائی وولٹیج میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
کراچی نے 151 رنز کا ہدف 17.1 اوور ز میں حاصل کرلیا، اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان بالترتیب 69 اور 74 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز نے اپنی اننگز کا آغاز محتاظ انداز میں کیا اور اس کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب فخر زمان 17 رنز بناکر عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ان کے بعد کرس لین اور ان فارم بیٹسمین بین ڈنک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور دونوں بالترتیب 5 اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
13 ویں اوور میں 90 پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ کریز پر آئے اور انہوں نے تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر کپتان سہیل اختر ارشد اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔
اس موقع پر سمت پٹیل بھی 5 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے ، اننگز کے اختتام پر محمد حفیظ نے 35 اور ڈیوڈ ویزے نے صرف 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2،2 جب کہ کرس جورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز گزشتہ 3 میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتری تھی تاہم کراچی نے اسے آؤٹ کلاس کردیا۔