کھیل

سنسنی خیز مقابلہ, اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست

پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے کرس لین اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا، کرس لین 11 رنز جبکہ فخرزمان 33 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈین ولاس بھی صرف 3 رنز ہی بنا سکے تاہم محمد حفیظ نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی اور سمت پٹیل کے ساتھ مل کر 51 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا مگر پٹیل صرف 10 رنز ہی بناسکے۔

ڈیوڈ ویزے نے 8 گیندوں پر 19 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ محمد حفیظ 98 رنز ناٹ آؤٹ رہے جس پر قلندرز نے یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، احمد عبداللہ، محمد موسی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا تو شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں رونکی کو ایک رنز پر واپس پویلین بھیج دیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں بیٹنگ کے ہیرو محمد حفیظ نے بولنگ میں کمال دکھایا اور کولن منرو کو بولڈ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کامران اکمل کی سنچری، پشاور زلمی جیت کے ٹریک پر

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا

عمر اکمل پی ایس ایل سے باہر کیوں؟

کراچی کنگز کی پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست

چھٹے اوور میں شاداب خان عثمان شنواری کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے لیکن ری پلے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ وہ نو بال تھی، آٹھویں اوور کرانے والے نئے بولر ڈیوڈ وئیز نے اپنی تیسری ہی گیند پر ڈیوڈ ملان کو کیچ آؤٹ کرا دیا جو 22 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد کو کنارے سے لگانے میں ان کے آخری کھلاڑی محمد موسی کا کردار انتہائی اہم رہا جنھوں نے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے اور احمد صفی عبد اللہ کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 20 رنز کی شراکت قائم کر کے فتح حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں یہ لاہور کا دوسرا جبکہ اسلام آباد کا تیسرا میچ ہے۔

قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن اس کے بعد اگلے میچ میں انھوں نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دے دی۔

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں کھیلے گئے چاروں پی ایس ایل ٹورنامنٹس میں لاہور قلندرز کی ٹیم آخری نمبر پر آئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button