کھیل

ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کے موقع پر پاکستان کی اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا

 صدر پاکستان نے پشاور زلمی کےکپتان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست منظور کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی کو پشاوری چپل کے بعد اب کرتہ چاہیے

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے  دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدرمملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button