ٹی ٹونٹی نئی رینکنگ، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت کے لوکیش راہول موجود ہیں جنہوں نے 4 درجہ ترقی پاکر یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پانچویں جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز ایون لوئس ساتویں جب کہ افغان کھلاڑی حضرت اللہ 8 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی گذشتہ پوزیشن برقرار رکھی ہے اور وہ نویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ روہت شرما فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے جب کہ مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر تیسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کے فیلوکایو چھٹے، انگلینڈ کے عادل رشید ساتویں جب کہ پاکستان کے شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں اور انگلینڈ کے کرس جورڈن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے دس کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا، یہاں محمد حفیظ اور عماد وسیم بالترتیب 15 ویں اور 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور زمبابوے کے سین ولیمز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔