بین الاقوامی
افغانستان طیارہ حادثہ: امریکہ کی تصدیق، ’طالبان نے نہیں گرایا‘
امریکی حکام نے مشرقی افغانستان میں فوجی طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے لیکن طالبان کے اس دعوے کو رد کر دیا ہے کہ یہ انہوں نے مار گرایا تھا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگ اٹ نے ایک بیان میں بمبارڈیر ای 11 اے قسم کے طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے جسے خطے میں فضائی مواصلات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اس کے دشمن کی وجہ سے گرنے کے کوئی اشارے نہیں ہیں۔ انہوں نے حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اس سے قبل افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں گرنے والا طیارہ امریکی ایئر فورس کا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: زبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ’دشمن کا انٹیلی جنس طیارہ سیدو خیل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔