افغانستانخیبر پختونخواعوام کی آواز

عید الاضحیٰ پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند

عید الاضحیٰ اور ماہ محرم میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے متعلق پشاور پولیس چیف قاسم علی خان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔

قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا اور سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی  اٹھائیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے سپیشل انتظامات کئے جائیں گے اور مذہبی تہواروں کے پر امن انعقاد کو  یقینی بنایا جائے گا۔

عیدالاضحی 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button