افغانستانبین الاقوامیخیبر پختونخواعوام کی آواز

طورخم بارڈر، مال بردار گاڑیوں کوپاکستان اور افغانستان داخلے کی اجازت مل گئی

محراب شاہ آفریدی

پاک افغان طورخم بارڈر پر ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹس (TAD) معاہدے کے تحت مال بردار گاڑیوں کو  افغانستان داخل ہونے کی اجازت مل گئی ہے، اور طورخم کے راستے افغانستان داخل ہوگئے ہیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق پاک افعان طورخم بارڈر پر TAD معاہدے کے تحت سامان لے جانے والی گاڑیوں، ڈرائیورز سمیت هيلپر کلینر بھی آزادانہ طور پر پاکستان سے افغانستان اور اسی طرح افغانستان سے پاکستان داخل ہوسکتی ہیں۔

طورخم کسٹم حکام کے مطابق TAD معاہدہ کی رجسٹریشن یکم مئی 2024 سے شروع ہوچکی ہے۔ اب تک طورخم بارڈر پر 16، جبکہ غلام خان بارڈر پر 18 گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے اور اسی طرح گزشتہ روز تین گاڑیاں طورخم سرحد کے راستے جبکہ ایک گاڑی غلام خان بارڈر کراس کرچکی ہیں۔

TAD معاہدہ میں اب تک صرف ایکسپورٹ اور امپورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹرانزٹ کو مئی 2025 میں شامل کیا جائے گا۔

اس معاہدے سے قبل افغانی گاڑیاں پشاور سے آگے نہیں جاسکتی تھی، لیکن اب پورے پاکستان میں افعانی گاڑی ٹیڈ معاہدے کے تحت چل سکتی ہیں۔

TAD کی رجسٹریشن کیلئے گاڑی مالک، ڈرائیو اور کنڈیکٹر کے شناختی کارڈ ، موبائل نمبر لائسنس اور تصاویر جمع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جن افراد کے دستاویزات مکمل و درست ہوں اُن کو قلیل وقت میں معاہدے میں شامل کیا جاتا ہے۔ جس کی فیس 100 ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button