افغانستانبین الاقوامی

افغانستان، قندھار میں آپریشن کے دوران 37 طالبان مارے گئے

افغانستان کے صوبہ قندھار میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار کے متعدد اضلاع پر طالبان کا قبضہ تھا تاہم گزشتہ روز آپریشن کے بعد ان اضلاع کو طالبان کے قبضے سے چھڑوا لیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button