افغانستان

‘افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ سے منفی رہا ہے’

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ سے منفی رہا ہے کیونکہ انہوں نے اس سرزمین پر ہمیشہ غداروں کی مدد و حمایت کی ہے۔

اپنے ایک انٹریو میں انہوں نے کہا اگر بھارت نئے افغانستان کی تعمیر کے لیے امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا شروع کردے تو طالبان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں موجود ہے جہاں وہ افغانیوں کے بجائے ایک کرپٹ گروپ کے ساتھ سیاسی، عسکری اور معاشی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے نمائندہ برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی ہے اور  امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت  بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button