افغانستانبین الاقوامی

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 9 اہلکار جاں بحق

افغان صوبے بغلان میں سکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 9 اہلکار جاں بحق ہو گئے، حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں صوبہ فرح میں 20، بغلان میں 4، بدخشاں میں 8 اور ہیرات میں 5 اہلکار جاں بحق ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 62 طالبان ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے تاہم متعدد علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو افغانستان کے صوبہ لوگر کے مرکزی پل علم شہر میں افطاری کے وقت کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب نیٹو نے امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی فوج کو وطن واپس بلانے کے فیصلے کے بعد افغانستان سے اپنے مشن سے دستبرداری کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button