افغانستانبین الاقوامی

افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، 20 جنگجو مارے گئے

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 3 فوجی جاں بحق اور 20 جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے اضلاع جیورم اور وردوج میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں اور بندوقوں سے سکیورٹی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے طالبان پر جوابی حملے کئے، جھڑپوں میں 3 فوجی جاں بحق اور 20 جنگجو مارے گئے۔

اس کے علاوہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں 10 طالبان اور 5 فوجی شامل ہیں

یاد رہے کہ 5 اپریل کو افغانستان کے صوبہ قندھار میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان کام آئے اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔

۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button