افغانستانعوام کی آواز

غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی تیز، بچوں کو پولیو ویکسین کی سہولت بھی فراہم

پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز مزید 3 ہزار 956 افغان شہریوں کو باعزت طور پر ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔

حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 83 ہزار 442 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انخلا کے اس عمل کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کا مرحلہ پرامن اور باوقار انداز میں مکمل ہو۔

متعلقہ سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی فرد کے ساتھ بدسلوکی نہ ہو اور تمام مراحل میں انسانی وقار کا خیال رکھا جائے۔

حکام کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کے اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے سرحدی پوائنٹس پر اضافی سہولیات اور انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع خیبر لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کے لئے قائم انٹری ہولڈنگ کیمپ میں پولیو مہم کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز افغانستان جانے والے افغان بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button