افغانستانعوام کی آواز

افغانستان کی وزارت خارجہ کا امریکا سے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی منتقلی کا مطالبہ

افغانستان کی وزارت خارجہ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ازبکستان سے افغانستان منتقل کئے گئے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی افغانستان واپسی میں رکاوٹ نہ ڈالے اور انہیں افغان عوام کے حوالے کرے۔

افغان نیوز ویب سائٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہمسایہ ممالک کو افغانوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیئے، اور ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان ہیلی کاپٹروں کی افغانستان واپسی میں رکاوٹ پیدا نہ کرے، بلکہ انہیں افغان عوام تک پہنچائے۔‘‘

سابق افغان حکومت کے خاتمے کے بعد، 46 افغان فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر ازبکستان منتقل کئے گئے تھے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامیہ کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے قبل افغانستان میں 164 فوجی طیارے موجود تھے، جن میں سے 81 ابھی تک باقی ہیں۔

فوجی تجزیہ کار ہادی قریشی نے اس حوالے سے کہا کہ ’’ازبکستان کو کابل کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیئے تھا، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور براہ راست افغانستان کے اثاثے امریکا کے حوالے کر دیئے۔‘‘

مزید برآں، امریکی صدر نے افغانستان میں چھوڑے گئے فوجی سازوسامان کو ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے، تاہم نگران حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں بچا ہوا امریکی فوجی سازوسامان اب امارت اسلامیہ کی ملکیت ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button