افغانستان سے انخلا مکمل، آخری امریکی فوجی دستہ کابل سے چلا گیا
امریکہ نے پیر کی رات افغانستان سے اپنا انخلا مکمل کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی امریکہ کی طویل ترین جنگ کا اختتام بھی ہو گیا ہے۔ 20 سال بعد امریکہ کی انخلاء کو پاکستان میں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اسے امریکہ کی ناکامی اور شکست قرار دیا گیا ہے۔
انخلا کے عمل کے دوران خودکش بم دھماکوں سے 180 سے زائد افغان باشندے اور امریکی سروسز کے 13 اہل کاروں کی جانیں گئی ہیں جن میں سے کچھ کی عمریں اس جنگ کی طوالت سے کچھ ہی زیادہ تھیں۔
دو ہفتوں کے دوران کابل ائیرپورٹ سے ہزاروں افغان باشندوں کو نکال کر امریکی فورس واپس چلی گئی۔ 20 سال پر محیط اس جنگ میں 2400 سے زیادہ امریکی فوجیوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے نیوز بریفنگ کے دوران افغانستان سے انخلا کے عمل کا مکمل ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس جنگ کے دوران دو ہزار 461 امریکی اہلکار اور شہری ہلاک ہوئے جب کہ 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں نے ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ شہریوں کو کابل سے نکالا ہے جب کہ متعدد افراد اب بھی افغانستان میں ہی موجود ہیں۔
افغانستان پر طالبان کے قبضے اور امریکی انخلاء کو پاکستان میں امریکہ کی شکست قرار دیا گیا ہے، پاکستان کے معروف صحافی سلیم صافی نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ "تاریخی رات۔۔۔پینٹگان کا اعلان کہ ان کا آخری جہازفوجی کمانڈر اورامریکی سفیرکو لےکرافغانستان سےنکل گیا۔ سوویت یونین کے بعد بیس سالہ ناکام جنگ کے بعد امریکہ کوبھی افغانستان میں شکست افغانستان مکمل طور پر طالبان کے حوالے۔سراج الدین حقانی کے بدری لشکر نے ایئرپورٹ کی سیکورٹی سنبھال لی”۔
بڑے بے آبرو ہوکر افغانستان سے وہ نکلے۔۔آخری امریکی جہاز کے کابل کے ہوائی اڈے سے پرواز کے بعد امریکیوں کا افغانستان سے ذلت آمیز انخلا مکمل ہوگیا۔کابل ائرپورٹ کا کنٹرول سنھبالنے اور امریکیوں کے نکل جانے کی خوشی میں طالبان ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔ pic.twitter.com/a944rWpQxm
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) August 30, 2021
صحافی وسیم عباس نے لکھا ہے کہ امریکی فوجیوں کیلئے اس سے بُرا وقت اور کیا ہوگا جسکی حفاظت آج پنجاب پولیس کر رہی ہے۔
https://twitter.com/Wabbasi007/status/1432302815284760576
معروف ٹی وی ڈراموں کے اداکار جمال شاہ نے وسیم عباسی کی ٹویٹ پر لکھا ہے کہ برا وقت امریکی فوج پر نہیں ہم پر لایا گیا ہے اور جو لوگ یہ بُرا وقت لانے کے زمہ دار ہیں، اُن کا اجتماعی گھیراو کرکے قوم کو انہیں زندان میں ڈالنا چاہئے تاکہ ہم امریکہ کی شیطانیت سے بچ سکیں۔
یہ بُرا وقت امریکی فوج پر نہیں ھم پر لایا گیا ھے اور جو لوگ یہ بُرا وقت لانے کے ذمہ دار ھیں ُان کا اجتماعی گھیراؤ کر کے قوم کو انہیں زندان میں ڈالنا چاہئیے تاکہ ھم امریکہ کی شیطانیت سے بچ سکیں https://t.co/rjluufF49p
— Jamal Shah (@SydJamalShah) August 30, 2021
دوسری جانب افغانستان سے امریکہ کے انخلاء پر شدید ہوائی فائرنگ شروع کر دی گئی جس سے ایئرپورٹ کے ارد گرد لوگوں میں خوف پھیل گئی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فائرنگ کی آوازوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ فائرنگ امریکی فوج کے انخلا کی خوشی میں ہے۔