افغانستانبین الاقوامی
افغانستان، لوگر میں کار بم دھماکہ، 30 افراد جاں بحق 60 زخمی
افغانستان کے صوبہ لوگر کے مرکزی پل علم شہر میں افطاری کے وقت کار بم دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 60زخمی ہو گئے۔
زرائعکے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر تعداد ان طالب علموں کی ہے جو ضلع عذر سے کانکور ٹیسٹ کیلئے آئے تھے۔ طالب علموں کے علاوہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سرکاری افراد اور عوام بھی شامل ہیں۔
دھماکہ سے مرکزی ہسپتال اور مقامی افراد کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تاحال کسی نے بھی دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں طالبان کو دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔