افغانستانبین الاقوامی
وزیراعظم کا آئندہ ہفتے افغانستان کے دورے پر جانے کا امکان
وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے افغانستان کے دورہ کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ افغانستان ایک روزہ ہو گا اور بعض وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی افغان وفود کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کو افغان کے صدر نے دورہ کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کی تاریخ طے کردی گئی، حتمی شیڈول کے لئے مزید مشاورت جاری ہے، وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، خطے کی سلامتی پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت بڑھانے پر بات کریں گے اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر بات کریں گے۔