افغانستانبین الاقوامی
افغانستان میں دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق
افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی اور شہری علاقوں میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والے ایک اور بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بم دھماکے کا تازہ واقعہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں پیش آیا ہے جہاں ضع جاگاتو میں مسافروں سے بھری ایک وین سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔
صوبائی گورنرکے ترجمان وحید اللہ نے بتایا ہے کہ واقعے میں آٹھ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔