عوام کی آواز

"آڈیو ہینگ آؤٹ” واٹس ایپ نے وائس چیٹ فیچر تمام گروپس کے لیے فعال

واٹس ایپ نے اپنے وائس چیٹ فیچر کو اب تمام گروپس کے لیے دستیاب کر دیا ہے، چاہے گروپ ممبر کی تعداد کتنی ہی ذیادہ کیوں نہ ہو۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف 33 سے 256 افراد پر مشتمل بڑے گروپس تک محدود تھی، جس کے باعث بیشتر صارفین اس سے محروم تھے۔

کمپنی نے وائس چیٹ کو روایتی گروپ کالز سے مختلف قرار دیا ہے، جسے "آڈیو ہینگ آؤٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ چیٹ خاموشی سے شروع ہوتی ہے اور گروپ میں ایک چیٹ ببل کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے، جس پر کلک کر کے کوئی بھی رکن اپنی مرضی سے شامل یا علیحدہ ہو سکتا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو گروپ چیٹ اسکرین پر نیچے سے اوپر کی جانب سوائپ کرنا ہوگا اور چند سیکنڈ دبا کر رکھنا ہوگا۔ وائس چیٹ کے دوران گروپ کے ایسے افراد کو ٹیکسٹ میسج بھی بھیجا جا سکتا ہے جو اس میں شامل نہ ہوں۔

واٹس ایپ کے مطابق، یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے اور اگر کوئی رکن چیٹ میں شامل نہ ہو تو سیشن 60 منٹ بعد خودکار طور پر ختم ہو جائے گا۔ یہ سہولت آئندہ ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے مرحلہ وار دستیاب ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button