افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ جاری

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بدستور جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد کو افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک مجموعی طور پر 54 ہزار 749 افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں، جن میں 35 ہزار 85 افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) ہولڈرز اور 19 ہزار 664 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے شامل ہیں۔
محکمہ کے مطابق گزشتہ روز 201 اے سی سی ہولڈرز اور 883 غیر قانونی افغان باشندوں کو طورخم کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی اس مہم میں رضاکارانہ واپسی کے تحت 25 ہزار 759 اے سی سی ہولڈرز خود افغانستان لوٹ چکے ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں سے افغان مہاجرین کی واپسی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
-
اسلام آباد سے: 2 ہزار 454 افراد
-
پنجاب سے: 18 ہزار 880 افراد
-
گلگت بلتستان سے: 2 ہزار افراد
-
آزاد کشمیر سے: 1 ہزار 192 افراد
-
سندھ سے: 44 افغان باشندے
مزید برآں، ستمبر 2023 سے لے کر اب تک خیبر پختونخوا کی مختلف سرحدوں سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 37 ہزار 447 افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔