عوام کی آواز

کیا آپ نے آج گولڈ ریٹ چیک کیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5232 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر اضافے کے بعد 3377 ڈالر کا ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ تیزی عالمی کشیدگی، مالیاتی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیے جانے کی وجہ سے آئی ہے۔ ان عوامل نے عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں کو مزید بلند کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button