عوام کی آواز

لوئرکوہستان: قراقرم ہائی وے پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

لوئرکوہستان میں قراقرم ہائی وے پر شاہزور گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تحصیل بنکڈ جیجال کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جائے وقوعہ سے منتقل کر دی گئیں ہیں، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الشفاء میڈیکل ہسپتال دوبیر منتقل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button