عوام کی آواز

عالمی شہرت یافتہ ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت معطل

سوشل میڈیا پر "چائے والا” کے نام سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھا دیے گئے، جس کے بعد نادرا اور پاسپورٹ حکام نے ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔

مردان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان، جو 17 سال کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے ہوئے ایک فوٹوگرافر کے ذریعے منظر عام پر آئے اور عالمی شہرت حاصل کی، اب قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

نادرا اور امیگریشن حکام کے مطابق ارشد خان مطلوبہ شہریت کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی دستاویزات معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کا مؤقف ہے کہ ارشد خان سے 1978 سے قبل کے پاکستانی رہائش کے شواہد طلب کیے گئے ہیں۔

شناختی دستاویزات کی معطلی کے خلاف ارشد خان نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور ان کی شہریت کو بغیر ٹھوس بنیاد کے مشکوک بنایا گیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ حکام کو 17 اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button