عوام کی آواز

جعفر ایکسپریس آپریشن: چارسدہ کا رہائشی بحفاظت بازیاب کیسے ہوا؟

چارسدہ سے تعلق رکھنے والے جنید خان، جو جعفر ایکسپریس میں ڈیوٹی پر مامور تھے اور یرغمال بنائے گئے تھے، کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

جنید کا کہنا ہے کہ انکی کی رہائی اہلِ خانہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے، جو ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید پریشان تھے۔

انکے مطابق یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز کے لیے ایک اہم کامیابی ثابت ہوا، جس کے دوران 190 یرغمالیوں کو بحفاظت آزاد کرایا گیا۔

آزاد کرائے گئے افراد میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل تھے۔ اس کے علاوہ، کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو ملکی سیکیورٹی کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔

دوسری جانب جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی کے ایوان نے ایک آواز ہو کر مذمتی قرار داد متقفہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم کرتی ہے۔

 

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button