عوام کی آواز

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جس کا اثر پاکستان میں بھی محسوس کیا گیا اور سونے کی قیمت ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔

اس سے پہلے، گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ 1 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے تک جا پہنچے تھے۔

آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے فی تولہ مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button