عوام کی آواز
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ
10 گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اب سونا 2913 ڈالر فی اونس پر دستیاب ہے۔ اس اضافے نے مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کے خریداروں اور بیچنے والوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔