دنیا کے وہ ممالک جہاں پاکستانیوں کو ویزا فری رسائی حاصل ہے
ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ کا شمار بیشتراوقات دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹوں میں ہوتا ہے مگر پھر بھی ایسے چند ممالک ہیں اسے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے جسے 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔
دوسری اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے ( ویزا آن ارائیول) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیراہ: مبینہ طور پر مارٹر گولہ گرنے سے تین افراد زخمی
اس کے علاوہ 12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو اپنے پاسپورٹ پر جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت ہی نہیں، البتہ ویزا فری ممالک میں جانے کے لیے پاسپورٹ پاس ہونا ضروری ہے۔
پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری ممالک میں بارباڈوس (کیریبئین جزائر کا ایک ملک)؛ جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزائر کک، ڈومینیکا (کیریبئین جزائر کا چھوٹا ملک)، کیریبئین جزائر ہی کا ایک اور ملک ہیٹی، براعظم افریقہ میں واقع دنیا کے سب سے چوتھا بڑا جزیرہ مڈغاسکر، بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک مائیکرو نیشیا، کیریبئین میں واقع برطانیہ کے زیرحکمرانی جزائر پر مشتمل خطہ مانٹسریٹ، جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک نیووے، افریقی ملک روانڈا، بحیرہ کیریبئین میں امریکا کے قریب واقع چھوٹے سے ملک Saint Vincent and the Grenadines، جزائر کیریبئین کے ایک اور ملک Trinidad and Tobago آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو بھی ویزا فری قیام کی اجازت دینے والے ممالک میں شامل ہے۔