سری لنکن خاتون 24 سال بعد بیٹی کو لینے ضلع خیبر پہنچ گئی
آغا جان اور سری لنکن خاتون نے خلیج میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے بعد اُس کا شوہر بیٹی کو ساتھ لے کر پاکستان آ گیا تھا۔
ضلع خیبر: کے پی پولیس نے سری لنکن خاتون، اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی، کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ لڑکی کو، اس کی مرضی کے مطابق، والدہ کے حوالے بھی کر دیا۔
آغا جان اور سری لنکن خاتون نے خلیج میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے بعد اُس کا شوہر بیٹی کو ساتھ لے کر پاکستان آ گیا تھا۔
اپنی 25 سالہ بیٹی کی خیرخیریت بارے فکرمند خاتون نے پاکستان کی راہ لی اور خیبر پولیس کے ضلعی افسر سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی جس پر پولیس نے باقاعدہ جرگہ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: اٹامک انرجی پراجیکٹ کے 16 ملازمین اغواء
اور جرگہ نے لڑکی کو باقاعدہ یہ اختیار بھی دیا کہ اس کی مرضی کہ وہ کس کے پاس جاتی ہے؛ لڑکی نے والدہ کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کی جس پر اسے ماں کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان سے واپسی پر ملکی سری لنکن خاتون نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا بالخصوص خیبر پولیس کی مہمان نوازی اور مخلصانہ کردار کی تعر یف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او خیبر کا ایک بیان میں کہا تھا کہ قانون ہر فرد کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور پولیس کا فرض ہے کہ وہ اِس ضمانت کو یقینی بنائے۔ سری لنکن خاتون کے معاملے میں بھی پولیس نے آئین و قانون کی روشنی میں اپنا کردار ادا کیا اور لڑکی کی خواہش کا احترام کرتے پوئے اسے ماں کے ساتھ جانے دیا گیا۔