عوام کی آواز

سامان رسد اور اشیائے خوردونوش سے لدی گاڑیوں کا پہلا کانوائے پاراچنار پہنچ گیا

قافلے کا بخیروعافیت پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن کو قائم رکھیں۔ اشفاق خان، نوتعینات ڈپٹی کمشنر، کرم

اشیائے خوردونوش اور سامان رسد سے لدی گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔

اشفاق خان، نوتعینات ڈپٹی کمشنر ضلع کرم، کا ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ چکا ہے: "قافلے کا بخیروعافیت پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن کو قائم رکھیں۔”

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کی وجہ سے 4 جنوری 2025ء کو چلنے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔ آج قافلہ پولیس کی حفاظت میں پاراچنار پہنچا جبکہ کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ہمہ وقت تیار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی

واضح رہے کہ امن کمیٹیوں نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی ضمانت دے رکھی ہے۔ مقامی راہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر مسافروں اور اشیاء خوردونوش اور سامان رسد کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔

تقریباً تین ماہ سے زائد عرصہ سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے کرم میں بنیادی سہولیات اور ادویات بروقت نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔

امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں کا 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ ہے جبکہ بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

قبل ازیں اس حوالے سے مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا کانوائے آج بخیریت روانہ کر دیا گیا، 10 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے بگن پہنچ چکا ہے، 30 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا، رات گئے مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد کانوائے روانہ کیا گیا۔

بیرسٹر سیف کے مطابق مذاکرات میں گرینڈ جرگہ، کرم امن کمیٹی اور مقامی امن کمیٹیوں نے کلیدی کردار ادا کیا، عنقریب مزید کانوائے بھی بھیجے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button