خیبر: قوم شلوبر کا سیکورٹی فورسز سے ناکے پہاڑی خالی کرنے کا مطالبہ
ضلع خیبر کے علاقے باڑہ قوم شلوبر کے رہنما حاجی کپتان نے کہا ہے کہ جب تک سیکورٹی ادارے وادی تیراہ شلوبر ناکے نامی پہاڑی پر اپنا قبضہ ختم نہ کریں تب تک قبیلہ شلوبر مذاکرات کے لئے بالکل تیار نہیں جبکہ قبیلہ شلوبر تیراہ میں پولیو مہم سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے پر غور کررہی ہے۔
باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وادی تیراہ شلوبر ناکے پر قبضہ کرنے سے چاروں طرف گھروں کی بے پردگی ہورہی ہے جبکہ باڑہ کے آفریدی اقوام کے تمام آٹھ قبیلے ہمارے ساتھ وادی تیراہ شلوبر ناکے کے مسئلے پر قبیلہ شلوبر کی حمایت کررہے ہیں۔
کپتان حاجی نے کہا کہ کل سے وادی تیراہ میں نا ختم ہونے والا احتجاج شروع کر رہے ہیں قبیلہ شلوبر کے مشران نے واضح کیا کہ ناکے پہاڑی پر کسی قسم مذاکرات کےلئے تیار نہیں ہیں ہمارا سیدھا سادہ مطالبہ ہے کہ سیکورٹی فورسز ناکے پہاڑی پر قبضہ چھوڑ کر پہاڑی کو خالی کریں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ قبیلہ شلوبر تیراہ کے مشران جن میں حاجی صاحب خان، ملک اکبر اور دیگر شامل تھے موجود تھے۔