عوام کی آواز

باجوڑ: کالج پروفیسر پر فائرنگ کے خلاف احتجاج

باجوڑ پوسٹ گریجویٹ خار کے طلباء نے پروفیسر پر فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پروفیسر اختیار گل پر فائرنگ کے خلاف کالج کے طلباء اور اساتذہ نے احتجاج کرکے خار ٹو منڈا شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا۔ طلباء اور اساتذہ نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پروفیسر پر گزشتہ رات اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کالج کے اندر اپنی سرکاری رہائش گاہ میں موجود تھے۔ فائرنگ سے پروفیسر اور ان کے خاندان کے افراد بال بال بچ گئے ۔ مقامی پولیس حکام نے واقعے کی فوری نوٹس لیکر واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کی ہے جبکہ احتجاج کو ختم کرنے کیلئے طلباء یونینز اور کالج عملے کیساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں مگر تاحال طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button