عوام کی آواز

پارا چنار میں لکڑیاں کاٹنے پر تنازعہ، پیواڑ علی زئی قبائل کا مخالف فریق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ضلع کرم کے پیواڑ علی زئی قبائل نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کے موقع پر مخالف فریق نے قانون ہاتھ میں لیکر ان کے بے گناہ گیارہ افراد قتل کردئیے عدالت اور متعلقہ ادارے کاغذات مال کے ذریعے مسلے کو فوری حل کرکے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کرے۔

پاڑہ چنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیواڑ علی زئی قبائل کے عمائدین حاجی اصغر حسین ، صوبیدار ( ر ) علی افضل ، شعیب حسین ، صوبیدار ( ر ) محمد حنیف ، ملک لائق حسین اور صوبیدار ( ر ) گلاب حسین نے کہا کہ 23 اکتوبر کو پیواڑ علی زئی قبائل لکڑی کاٹنے کے لئے اپنے آبائی جنگل گئے تھے کہ مخالف گیدو قبائل نے فائرنگ کھول دی جس سے ہمارے گیارہ افراد جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں کاغذات مال کا ریکارڈ موجود ہے اور علیزئی قبائل علاقے کے حقیقی وارث اور مالکان ہیں جبکہ گیدو قبائل کو انہوں نے اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کیلئے رکھا تھا جو کہ اب خود ہمارے زمینوں کے مالکان ظاہر کررہے ہیں اور بار بار قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں عدالت ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے کاغذات مال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کرے اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر فوری فیصلے صادر کئے جائیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے علاقے کے قبائل کے ساتھ متفقہ طور پر معاہدہ کیا ہوا تھا وہ یہ کہ پہاڑ سے لکڑیاں کاٹنے ، نہروں میں پانی بہانے اور راستے کے استعمال کیلئے معاہدہ کیا تھا کہ اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے پچاس لاکھ روپے جرمانہ لیا جائے گا گیدو قبائل نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلہ پیواڑ علیزئی اور گیدو کے مابین ہے دوسرے علاقوں یا موضع کے لوگ اس مسلے کو نہ اچھالیں.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button