عوام کی آواز

سکیورٹی خدشات، جنوبی وزیرستان میں موبائل نیٹ ورک بند

گزشتہ 4 دنوں سے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خداشات کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے بیرون اور اندرون ممالک میں رہنے والے مسافروں سے عزیز و اقارب کی ٹیلیفونک رابطے معطل ہو گئے، اس کے علاوہ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موبائل نیٹ ورک بندش محسود ایریا میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف جاری سرچ آپریشن کی وجہ سے کی گئی ہے،  سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں میں نیٹ ورک بحال کیا جائے گا۔

دوسری جانب پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر دو دن کے اندر مذکورہ نیٹ ورک کو بحال نہ کیا گیا تو وانا بازار میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل تحصیل لدھا کے علاقے اسمان منزہ اور بدر بریج میں تحریک طالبان پاکستان نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر خودکش و دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملے کئے تھے جس کے نتیجہ میں متعدد سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید و شدید زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ درمیانی شب نامعلوم افراد نے تحصیل توئے خلہ کے علاقے کوچمینا کشمیر کاٹ میں موبائل ٹاور پر فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ژوب ڈی آئی خان روڈ پر کھڑی مشنری کو آگ لگانے سے خاکستر ہو گیا جس سے علاقے میں انتہائی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button