ڈیرہ اسماعیل خان: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیور جانبحق
ڈیرہ اسماعیل کے گومل خورد گومل خورد کے قریب بائی پاس پر ڈاکوؤں کی ناکہ بندی کے دوران ٹرک نہ رُکنے پر فائرنگ کی گئی جس میں کوئٹہ کے قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور جان بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں کے خلاف جانبحق ڈرائیور کے لواحقین اور دیگر ڈرائیوروں نے احتجاج کرکےڈی آئی خان بائی پاس روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ڈاکو لوٹ مار کررہے ہیں اور پولیس کو شکایت لگانے پر موبائیل وین میں ڈیزل نہ ہونے کے بہانے بنا رہے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد پکڑا جائے ورنہ پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ڈرائیوروں کی تحفظ نہ ہو اور اسی طرح غیرریاستی عناصر کی جانب سے گاجر اور مولیوں کی طرح کٹ رہے ہو تو ہم اپنے بچوں کو کیسے پالیں گے۔
روڈ کی بندش کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی تمام گاڑیاں رُک گئے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ تھانہ صدر میں جانبحق ڈرائیور کی لواحقین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کی گئی جبکہ ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات شامل نہیں کی گئی ہیں۔