عوام کی آوازکھیل

ایشیا کپ سے قبل پاک، افغان، یو اے ای ٹی ٹوئنٹی سیریز کا امکان

ایشیا کپ سے قبل پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز منعقد کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی ٹیم کو اگست میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا، تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس سیریز کو سہ ملکی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کی تیاریوں کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ مجوزہ سیریز میں متحدہ عرب امارات کو شامل کرنا چاہتا ہے، جس کے بعد سیریز کو یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ ایشیا کپ کے ممکنہ مقام اور موسم سے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سہ ملکی سیریز کی میزبانی یو اے ای میں ہی کئے جانے کا امکان ہے، جس طرح ایشیا کپ کی میزبانی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آ چکی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کے ممکنہ دورے پر جا سکتی ہے، جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے درمیان اس دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ جلد اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز سے پہلے بنگلہ دیش جانے کا امکان ہے اور اس سیریز کے لیے 18 سے 24 جولائی کی ونڈو زیر غور ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button