عوام کی آوازکھیل

بھارتی جارحیت کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز خطرے میں

بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے آئندہ میچز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی ایئراسپیس کی بندش کے باعث لیگ کے شیڈول پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور میچز کے انعقاد میں پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، جسکو منظور کرتے ہوئے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیئے جبکہ آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button