عوام کی آوازکھیل
کیا پی ایس ایل کا نمائشی میچ پشاور میں ہو پائے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پشاور میں کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو دھچکا لگ گیا، ارباب نیاز اسٹیڈیم کو پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے لیے غیر مناسب قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 8 اپریل کو ارباب نیاز اسٹیڈیم میں شیڈول نمائشی میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پی سی بی کی ریکی ٹیم نے اسٹیڈیم کی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور عید کی چھٹیوں سے قبل تمام سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی تھی، تاہم متعلقہ محکمے وقت پر ضروری کام مکمل کرنے سے قاصر رہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کی دوسری منزل تماشائیوں کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں، جس کے باعث میچ کی میزبانی کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ امکانات ہیں کہ نمائشی میچ پشاور سے کسی اور مقام پر منتقل کر دیا جائے۔