کھیل

سیریز برابر؛ ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان میں پہلا ٹیسٹ جیت لیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز برابر؛ دو ٹیسٹ میچوں پر مبنی سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے 120 رنز سے جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں کے بعد ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان میں پہلا ٹیسٹ جیت لیا۔

کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن، سلمان علی آغا 15 رنز، جبکہ ساجد خان 7، نعمان علی 6 اور محمد رضوان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: جے یو آئی رہنماء مولانا قاضی ظہور احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز اور دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہوئی؛ ویسٹ انڈیز کے 244 رنز کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رن بنا سکے، کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز 9 رن کی برتری کے ساتھ شروع کی تھی۔ کپتان بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے 50 رنز کی بنیاد رکھی، میکائل 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے پھر عامر جنگو نے کپتان کے ساتھ سکور 92 تک پہنچایا۔

بریتھ ویٹ کو نعمان علی نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ 52 رنز کی اننگز کھیل پائے۔ اس کے بعد رنز کے ساتھ ساتھ وکٹیں بھی گرتی رہیں۔ املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا۔

نعمان علی اور ساجد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، ابرار اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button