عوام کی آوازکھیل

پاکستان نے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار نظر آئی اور پاکستان نے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔

پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی اور پاکستان نے ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی۔

یاد رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 24 رنز 3 کھلاڑی کے نقصان پر کیا تب جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ کریز پر تھے لیکن پھر انگلش بیٹر ہیری بروک 26 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

نعمان علی نے اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔ نعمان علی جانب سے کیریئرمیں چھٹی بار 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہےکہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 267 رنز اسکور کئے تھے۔ جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر 77 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button