عوام کی آوازکھیل

اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے اسپنر عثمان قادر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ کافی عرصے سے اس حوالے سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

عثمان شعبہ انٹرنیشنل کے رویے سے بھی خاصے مایوس نظر آتے ہیں اور اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل پر غور کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

عثمان قادر نے کہا، "پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بہت شاندار رہا، اور پاکستان کی نمائندگی میرے لیے ایک اعزاز ہے۔”

انہوں نے اپنے کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا، اور کہا کہ وہ اب نئے باب میں داخل ہونے جا رہے ہیں اور اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھیں گے۔

عثمان قادر، جو کہ مرحوم سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے ہیں، نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button